سوال: فیصل آباد میں جشن
آزادی کے موقع پر ون ویلنگ اور سائیلنسر نکال کر موٹر سائیکل چلانے پر 800 سے زائد
موٹر سائیکل بند ، جب کہ 50 موٹر سائیکل سواروں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے۔ ٹریفک
حادثات میں 150 سے زائد نوجوان زخمی ہو کر اسپتال پہنچ گئے ۔ حادثات میں چار افراد
جاں بحق ہو گئے ۔ (خبر روزنامہ جنگ)
درج بالا خبر کے پس منظر
میں تبصرہ تحریر کرتے ہوئے درج ذیل نکات شامل تحریر کیجیے :
·
قومی
تہوار / ایام منانے کے تقاضے بیان کیجیے۔
·
موٹر
سائیکل سواروں کی بے احتیاطی کی وجہ سے نقصان کی نوعیت بیان کیجیے۔
·
اس
قسم کی حرکات سے دیگر لوگوں کو پہنچنے والی پریشانی کا ذکر کیجیے۔
·
حکومتی
اداروں یا انتظامیہ کے لیے کوئی مشورہ / تجویز
دیجیے۔
جواب:
جشنِ آزادی ایک اہم قومی
دن ہے جسے خوشی کے ساتھ ساتھ ذمہ داری سے منانا چاہیے۔ اس موقع پر ہمیں نظم و ضبط،
قانون کی پابندی اور حب الوطنی کا مظاہرہ کرنا چاہیے، نہ کہ خطرناک حرکات کے ذریعے
اپنی اور دوسروں کی جان کو خطرے میں ڈالنا چاہیے۔
موٹر سائیکل سواروں کی بے
احتیاطی، جیسے ون ویلنگ اور سائیلنسر نکال کر گاڑی چلانا، سنگین حادثات کا سبب بنتی
ہے۔ اس سے نہ صرف خود سوار زخمی ہوتے ہیں بلکہ قیمتی جانوں کا ضیاع بھی ہوتا ہے، جیسا
کہ مذکورہ خبر میں ظاہر ہے۔
ایسی حرکات سے عام شہریوں
کو بھی شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ شور، تیز رفتاری اور ہلڑ بازی سے
سڑکوں پر خوف و ہراس پھیلتا ہے اور ٹریفک کا نظام متاثر ہوتا ہے۔
لہٰذا حکومت اور انتظامیہ
کو چاہیے کہ ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرے اور عوام میں شعور اجاگر کرے
تاکہ قومی تہوار کو مہذب اور محفوظ انداز میں منایا جا سکے۔

No comments:
Post a Comment